567

سوال_مریم نے اسلم کی والدہ کا دودھ بچپن میں پیا تھا،کیا اب اسلم اور مریم کا نکاح ہو سکتا ہے؟

“سلسلہ سوال و جواب نمبر-147”
سوال_مریم نے اسلم کی والدہ کا دودھ بچپن میں پیا تھا،کیا اب اسلم اور مریم کا نکاح ہو سکتا ہے؟

Published Date:19-11-2018

جواب:
الحمدللہ:

*جس طرح خون کے رشتے سے نکاح کی حرمت ثابت ہو جاتی ہے اسی طرح رضاعت سے بھی یعنی دودھ پینے سے بھی حرمت ثابت ہو جاتی ہے،*

🌹حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ، انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : رضاعت سے وہ ( رشتے ) حرام ہو جاتے ہیں جو ولادت سے حرام ہوتے ہیں۔
(صحیح مسلم،1445)

*لیکن رضاعت سے حرمت ثابت ہونے کے لیے کچھ شرائط ہیں،*

🌹قرآن میں اللہ پاک فرماتے ہیں،
اورمائيں اپنی اولاد کو پورے دوبرس دودھ پلائيں ، یہ اس کے لیے ہے جومدت رضاعت پوری کرنا چاہے
(سورہ البقرۃ_ 233 )

🌹عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ : قرآن مجید میں دس بار دودھ پینے سے حرمت کا حکم نازل ہوا تھا، لیکن بعد میں دس بار کو پانچ بار رضاعت کے ساتھ منسوخ کردیا گیا،
(صحیح مسلم حدیث نمبر_ 1452 )

🌹فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ایک یا دو بار دودھ پلانے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی،
(صحیح مسلم،حدیث نمبر-1451)

🌹ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رضاعت سے حرمت اسی وقت ثابت ہوتی ہے جب وہ انتڑیوں کو پھاڑ دے، اور یہ دودھ چھڑانے سے پہلے ہو“
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- صحابہ کرام وغیرہم میں سے اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ رضاعت کی حرمت اس وقت ہوتی ہے جب بچے کی عمر دو برس سے کم ہو، اور جو دو برس پورے ہونے کے بعد ہو تو اس سے کوئی چیز حرام نہیں ہوتی،
سنن ترمذی حدیث نمبر ( 1152 )
(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر-1946)

🌹اور ایک جگہ یہ الفاظ ہیں،
فرمایا رضاعت وہی پختہ ہے جو دو سال کے اندر ہو،
(سنن دارقطنی،حدیث نمبر-4319)

*ان تمام احادیث سے پتا چلا کہ رضاعت تب ثابت ہو گی جب دو سال کی عمر کے اندر اندر پانچ بار پیٹ بھر کے دودھ پیا جائے اور ان 5 بار دودھ پینے کا معلوم بھی ہو*

*اگر دو سال کی عمر کے بعد دودھ پیا یا دو سال کی عمر کے اندر پانچ بار سے کم دودھ پیا تو رضاعت ثابت نہیں ہوگی*

*لہذا اگر لڑکی مریم نے لڑکے اسلم کی ماں کا دودھ دو سال کی عمر میں پانچ بار پیٹ بھر کے پیا تھا تو مریم اور اسلم رضاعی بہن بھائی ہیں،انکا نکاح نہیں ہو سکتا،لیکن اگر مریم نے اسلم کی والدہ کا دودھ دو سال کی عمر کے بعد پیا یا دو سال کی عمر میں پانچ بار سے کم پیا تھا تو دونوں کا نکاح ہو سکتا ہے،*

(واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب)

🌷اپنے موبائل پر خالص قران و حدیث کی روشنی میں مسائل حاصل کرنے کے لیے “ADD” لکھ کر نیچے دیئے گئے نمبر پر سینڈ کر دیں،
🌷آپ اپنے سوالات نیچے دیئے گئے نمبر پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں جنکا جواب آپ کو صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں دیا جائیگا,
ان شاءاللہ۔۔!!
🌷سلسلہ کے باقی سوال جواب پڑھنے کے لئے ہماری آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں یا ہمارا فیسبک پیج دیکھیں::

یا سلسلہ نمبر بتا کر ہم سے طلب کریں۔۔!!

*الفرقان اسلامک میسج سروس*
+923036501765

آفیشل ویب سائٹ
https://alfurqan.info/

آفیشل فیسبک پیج//
https://www.facebook.com/Alfurqan.sms.service2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں