السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ..!
تعارف..!
میرا نام جاوید ہے اور میں دین کا ایک ادنی سا طالب علم ہوں، مدرسے سے فراغت کے بعد مجھے مطالعہ کا شوق تھا، مسائل وغیرہ کو سمجھنے کیلئے، تو میں جس قدر موقع ملتا مطالعہ کرتا مگر زیادہ وقت نہیں دے پاتا تھا، پھر میں نے ایک الفرقان اسلامک میسج سروس شروع کی 2011 میں تقریباً ، اس نیت سے کہ لوگ۔ سوال کریں گے میں انکے جواب ڈھونڈوں گا تو مطالعہ بھی ہو جائے گا، مجھے بھی سیکھنے کو ملے گا اور سوال پوچھنے والے کو بھی قرآن و حدیث سے مسائل ڈھونڈ کر بتا سکوں گا ان شاءاللہ، جسکے لیے میں مخلتف علماء کرام کے فتاویٰ جات، احادیث کی کتابیں، تفسیریں وغیرہ پڑھتا اور ایس ایم ایس کے ذریعے سلسلہ سوال جواب بنا کر لوگوں کو فارورڈ کرتا تھا،2016 تک تقریباً 500 سلسلہ جات رومن اردو میں مکمل کیے، لوگ بہت خوش تھے اس ادنی سی کاوش پر، کہ ہر مسئلہ قرآن و حدیث کی روشنی میں حوالہ کے ساتھ انکو انکی موبائل کی سکرین پر ملتا تھا، مگر ایس ایم ایس میں جگہ کم ہوتی تھی اور مکمل تفصیل سے سلسلہ نہیں بھیج سکتا تھا، جس کی وجہ سے بڑی پریشانی تھی، پھر الحمدللہ جدید ذرائع واٹس ایپ، فیسبک وغیرہ شروع ہو گئے تو سوچا کیوں نا ان سلسلہ جات کو رومن اردو کی بجائے اردو میں کنورٹ کر کے بھیجا جائے، چند سلسلہ جات اردو میں بنائے تو خیال آیا کہ کیوں نا انکو مزید تفصیل کے ساتھ مکمل کیا جائے ، تا کہ میرے جیسے طالب علم جب کئی اختلافی مسائل کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تو الجھ جاتے ہیں کیونکہ علماء کرام کا بہت سے مسائل میں اختلاف ہوتا ہے، اکثر فتاویٰ جات اور کتابوں وغیرہ میں ایک مسئلہ پر ایک ہی مؤقف پڑھنے کو ملتا ہے ، جب دوسرے عالم سے پوچھتے یا انکا فتویٰ پڑھتے تو الگ موقف ملتا اور دلائل بھی، جس پر ہم جیسے کم علم والے طالب علم پریشان ہو جاتے، میری کوشش یہی رہتی کہ اختلافی مسائل میں مخلتف علماء کرام کی رائے پیش کر کے قرآن و حدیث سے ثابت کیا جائے کہ کن کی بات قرآن و حدیث کے مطابق ہے، یقیناً ہم کسی عالم یا مفتی سے مقابلہ بازی نہیں کرتے، ہماری کوشش صرف حق بات کو سیکھنا اور سکھانا ہے، جیسا کہ میں نے پہلے بتایا میں ایک ادنی سا طالب علم ہوں، تو میں نے بذات خود کبھی بھی اپنی رائے کو علماء کرام کی رائے پر مقدم نہیں کیا، بلکہ ہر مسئلہ یا سلسلہ جو تحریر کرتا ہوں ، وہ مختلف علماء کرام کے فتاویٰ جات، کتابوں، تفسیروں وغیرہ سے ماخوذ ہوتا ہے، پھر بھی کوئی بات سمجھ نہیں آتی تو اساتذہ کرام سے رہنمائی حاصل کر لیتا ہوں، الحمدللہ
سلسلہ جات کے نیچے کسی بھی مفتی ، یا عالم وغیرہ کا نام اس لیے نہیں لکھا جاتا تا کہ لوگ فرقہ پرستی یا مخالف مسلک کیوجہ سے صحیح بات کو بھی قبول کرنے سے انکار نا کریں،
اس لیے میں علماء کرام سے بھی معذرت خواہ ہوں کہ انکے فتاویٰ جات وغیرہ میں سے کئی تحریریں میں اپنے سلسلہ جات میں نقل کرتا ہوں مگر نیچے انکا حوالہ نہیں دیتا، کیونکہ ایک آدھ بار علماء کا نام لکھا تھا تو لوگوں نے حق بات کو قبول کرنے سے اس لیے انکار کر دیا کہ یہ فلاں مخالف مسلک کا عالم ہے، اس لیے ہم انکی بات کو نہیں مانتے،
اس لیے کسی بھی مسلک یا نام کو مینشن کیے بغیر میری کاوش ہے کہ صرف ایک مسلمان بن کر ہم قرآن و حدیث اور سلف صالحین سے مسائل کو سمجھیں اور ان پر عمل کریں، اگر آپ کسی مسئلے/مؤقف میں غلطی دیکھیں کہ یہ قرآن و حدیث کے خلاف ہے، یا ٹائپنگ کی غلطی ہو تو برائے کرم ہمیں آگاہ فرمائیں، ہم ان شاءاللہ کھلے دل سے قرآن و حدیث کی بات کو قبول کریں گے۔۔!!
بہت سے سوال و جواب درج ذیل علمائے کرام کی ویبسائٹس سے ماخوذ ہیں،
شیخ مقبول سلفی حفظہ اللہ کی http://maquboolahmad.blogspot.com/
سعودی فتاویٰ ویبسائٹ
https://islamqa.info/ur
محدث فورم
https://forum.mohaddis.com/
توحید ڈاٹ کام
www.tohed.com
شیخ رفیق طاھر حفظہ اللہ کا بلاگ
Rafiqtahir.com
اور تاریخی سلسلہ جات استاد محترم سر مبشر نذیر صاحب کے اسلامک سٹڈیز پروگرام، سے ماخوذ شدہ ہیں،
انکے علاوہ اور بھی بہت سے دیگر بلاگز اور مختلف فتاوی جات اور ویبسائٹ اور اسلامک ایپس سے مدد لی جاتی، اللہ پاک تمام علماء کرام کی محنت کاوش کو قبول فرمائیں اور ان سے دنیا و آخرت میں راضی ہو جائیں آمین،
اللہ پاک جانتے ہیں کہ میرا مقصد
“الفرقان اسلامک میسج سروس” سے کوئی شہرت یا دنیاوی فائدہ حاصل کرنا نہیں، بلکہ اس فتنوں کے دور میں جدید ذرائع کے ذریعے خالص اللہ کی رضا کیلئے دین کی دعوت کو فی سبیل اللہ لوگوں تک پہنچانا ہے تا کہ لوگ فرقہ پرستی سے نکل کر قرآن و حدیث پر جمع ہو سکیں، اور خاص کر اختلافی مسائل میں طالب علموں کو ایک ہی جگہ پر سارا مواد مل جائے جس سے وہ فیصلہ کر سکیں کہ کونسی بات حق ہے اور قرآن و حدیث کے قریب ہے..!
واضح رہے یہ مسائل کسی بھی ایک خاص مسلک سے منسوب نہیں ہیں، بلکہ اللہ جانتا ہے کہ میں کھلے دل سے مخلتف علمائے کرام کو پڑھتا ہوں اور جنکی بات قرآن و حدیث کے مطابق ہو انکو ہم تسلیم کرتے ہیں..!
تمام احباب سے درخواست ہے کہ الفرقان اسلامک میسج سروس کیلئے کام کرنے والے تمام احباب کے لیے دعا کریں کہ اللہ اس کام کو ہمارے لیے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنا دے، اور اپنی رحمت اور اس ادنی سی نیکی کے بدلے ہمارے گناہوں کو معاف فرما دیں آمین،
تمام سلسلہ جات ہماری آفیشل ویب سائٹ، اور آفیشل فیسبک پیج پر موجود ہیں، واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کیلئے ہمارے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں، الفرقان آفیشل ایپ بھی تقریباً تیار ہو چکی ہے، جو کہ آپ کسی بھی اینڈرائڈ موبائل پر انسٹال کر سکتے ہیں، جس میں ایک بار انٹرنیٹ کنکشن درکار ہو گا پھر آپ تمام سابقہ سلسلہ جات بغیر انٹرنیٹ کے ایپ میں پڑھ بھی سکیں گے اور کاپی /شئیر بھی کر سکیں گے، ان شاءاللہ
ایڈمن
جاوید بودلہ
آفیشل واٹس ایپ نمبر
923036501765+
آفیشل ویب سائٹ
https://alfurqan.info/
الفرقان اسلامک میسج سروس کی آفیشل اینڈرائیڈ ایپ کا پلے سٹور لنک 👇
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.alfurqan
آفیشل فیسبک پیج//
https://www.facebo
ok.com/Alfurqan.sms.service2/
ماشاءاللہ بارک اللہ ۔۔ بہت اچھی کوشش ۔۔اللہ قبول فرماۓ اور آپ کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔۔آمین ❤️
آمین بارک اللہ
اسلام علیکم جاوید بھائی۔ ماشاءاللہ آپ نے اس فرقہ ورانہ دور میں بھی کسی بھی جماعت۔گروپ۔مسلک سے بالاتر ہو کے تمام سلسلے لکھیں ہیں اللّٰہ سبحان و تعالیٰ آپ کو اور الفرقان اسلامک سروس کی ٹیم کو اپنی حفظ و امان میں رکھے دعامیں یاد رکھیں۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، جی آمین و ایاکم
اسلام علیکم جاوید بھائی اپنے اس فرقہ ورانہ دور میں بھی کسی گروپ مسلک سے بالاتر ہو کے تمام سلسلے لکھیں ہیں اللّٰہ سبحان و تعالیٰ آپ کو اور الفرقان اسلامک سنٹر کی انتظامیہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں آمین یارب العالمین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، جی آمین بارک اللہ
اللہ تعالیٰ آپ کی جھود کو مبارک فرماے
تقبل اللہ جہودکم العلمیہ والعملیہ
ذخیرہ آخرت فرمائے
عمدہ کام کر رہے ہیں
اللہ قبول فرمائے آمین
آمین بارک اللہ
ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ کام کر رہے ہیں
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وسلامتی عطا فرمائے۔۔۔۔
اور آپ کی یہ محنت قبول کرے۔۔۔آمین
آمین بارک اللہ
ماشآءاللہ انتہائی کمالی کی چیز ھے
اللہ رب العزت مذید برکتوں سے نوازے اور ذریعہ نجات بناۓ
آمین یارب العامین
حافظ ابوبکرصدیق
قرآن وسنہ موومنٹ میسج سروس پاکستان
آمین و ایاکم
ماشاء اللہ
ماشاءاللہ بہت خوب جناب اللہ ربّ العزت آپ کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کا اجر دنیا و آخرت میں عطا فرمائے آمین۔
شاء اللہ بہت اچھا جواب ہے اللہ اپکی علم میں برکت عطا فرمائے